بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مسجد کے چندے کو مسجد میں کام کرنے والے مزدوروں کے لیے کھانے میں استعمال کرنا


سوال

 کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ مسجد کا چندہ مسجد میں کام کرنے والوں مزدوروں کے لیے کھانے وغیرہ میں استعمال کرسکتے ہیں یا نہیں؟ 

جواب

مسجد کے عمومی چندے کو مسجد میں کام کرنے والوں مزدوروں کے لیے کھانا وغیرہ  میں استعمال کرنا جائز نہیں، کیوں کہ چندہ دینے والے یہ چندہ مسجد کے لیے دیتے ہیں، مسجد میں کام کرنے والے مزدوروں کو کھانا کھلانے کے لیے نہیں، تاہم اگر مسجد کی تعمیرات کے لیے چندہ لیتے وقت اس کی وضاحت کردی جائے یا مزدوروں کو کھانا کھلانے کے لیے الگ سے انتظام کرلیا جائے تو اس کی گنجائش ہے۔

"قولهم: شرط الواقف كنص الشارع أي في المفهوم والدلالة". (الدر المختار وحاشية ابن عابدين، كتاب الوقف 4 / 433 ط: سعید) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144108200790

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں