بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مسجد کے بدبودار قالین کا حکم


سوال

مسجد میں ایسا قالین بچھا ہو جو بدبو دار ہو تو کیا کرنا چاہیے؟

جواب

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مساجد کو خوشبودار  کرنے کا حکم فرمایا ہے، خصوصًا جمعہ کے روز خوشبو کی دھونی دینے کا حکم فرمایا ہے، حضرت عمر رضی اللہ عنہ جمعہ کو دھونی دینے کا اہتمام فرماتے تھے، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ مساجد میں بدبو کرنا شرعًا ممنوع ہے، لہذا صورتِ مسئولہ میں ایسے قالین دھلوانے کا اہتمام کیا جائے، اور حسبِ ضرورت سال کے دوران بھی دھلوانے کا اہتمام رکھا جائے۔ نیز وسعت ہو تو اجتماع کے مواقع (جمعہ وغیرہ) میں مسجد میں دھونی یا خوشبو کا اسپرے کرنے کا اہتمام کیا جائے۔

مصنف ابن ابي شيبة میں ہے:

7444 - حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: ثنا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: «أَمَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِبِنَاءِ الْمَسَاجِدِ فِي الدُّورِ، وَأَمَرَ أَنْ تُطَهَّرَ وَتُطَيَّبَ» يَعْنِي الْقَبَائِلَ.

7445 - حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: نا الْعُمَرِيُّ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ: «أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ كَانَ يُجَمِّرُ الْمَسْجِدَ فِي كُلِّ جُمُعَةٍ».

( كِتَابُ الصَّلَوات، كِتَابُ صَلَاةِ التَّطَوُّعِ وَالْإِمَامَةِ وَأَبْوَابٌ مُتَفَرِّقَةٌ، فِي تَخْلِيقِ الْمَسَاجِدِ، 2 / 141،ط: مكتبة الرشد - الرياض)

اللمعة في خصائص الجمعة للسيوطي میں ہے:

[الخصوصية الحادية والثلاثون: تبخير المسجد]

68- أخرج الزبير بن بكار في أخبار المدينة، من مرسل حسن بن علي بن حسين بن حسن، أن رسول الله صلى الله عليه وسلم أمر بإجمار المسجد يوم الجمعة.

69- وأخرج من مرسل مكحول،  قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "جنبوا مساجدكم صبيانكم ومجانينكم وشراءكم، وبيعكم، ورفع أصواتكم وسلاحكم، وجمروها في كل جمعة".

70- وأخرج ابن أبي شيبة، وأبو يعلى عن ابن عمر أن عمر كان يجمر المسجد في كل جمعة.

( ص:44، ط: دار الكتب العلمية)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144201200477

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں