بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

27 شوال 1445ھ 06 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

مسجد کبیر اور مسجد صغیر کی حد


سوال

مسجد صغیر اور مسجد کبیر میں کیا فرق ہے؟ لمبائی اور  چوڑائی کتنی فٹ ہے؟ برائے کرم تفصیل سے بتائیں ۔

جواب

جو مسجد   چالیس شرعی گز لمبی اور چالیس شرعی گز چوڑی  ہو وہ مسجدِ کبیر ہےاور جو اس سے کم ہو وہ مسجد ِصغیر ہے ۔ ایک شرعی گز ڈیڑھ فٹ (اٹھارہ انچ) کا ہوتا ہے، اس حساب سے مسجدِ کبیر وہ ہو گی جو ساٹھ فٹ لمبی اور ساٹھ فٹ چوڑی ہو۔

وفي حاشية ابن عابدين :

"ثم رأيت في حاشية المدني عن جواهر الفتاوى أن قاضي خان سئل عن ذلك، فقال: اختلفوا فيه، فقدره بعضهم بستين ذراعا، وبعضهم قال: إن كانت أربعين ذراعا فهي كبيرة وإلا فصغيرة، هذا هو المختار. اهـ"

 (كتاب الصلاة,باب الإمامة1/ 585ط :سعيد)

وفيها أيضا:

"(قوله: و مسجد صغير) هو أقل من ستين ذراعًا، وقيل: من أربعين، وهو المختار، كما أشار إليه في الجواهر، قهستاني."

(‌‌كتاب الصلاةباب ما يفسد الصلاة وما يكره فيها1/ 634ط:سعيد)

فتاوی محمودیہ میں ہے :

ؐ’’جو مسجد چالیس گز (شرعی)   لمبی اور اتنی ہی چوڑی ہو  وہ مسجد کبیر ہے جو اس سے چھوٹی ہو وہ مسجدِ صغیر ہے۔‘‘

(14/385۔ط:جامعہ فاروقیہ کراچی )

جواہر الفقہ میں ہے :

’’یہ ذراع انگریزی گز سے نصف یعنی ڈیڑھ فٹ یا 18 انچ ہوتا ہے۔‘‘

(ج:3 ،ص:421 ،ط:مکتبہ دار العلوم کراچی )

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144406100891

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں