بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 شوال 1445ھ 04 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

مسجد حرام میں جماعت سے نماز ادا کرنے کی صورت میں خواتین کیسے نماز ادا کریں؟


سوال

باجماعت نماز کا طریقہ  بالتفصیل بتا دیں، خواتین جب حج یا عمرہ کے لیے جاتی ہیں تو ان کو کیسے باجماعت نماز پڑھنی چاہیے؟

جواب

 خواتین کے لیے گھر میں نماز ادا کرنا افضل ہے،  تاہم عمرہ یا حج کی غرض سے گئی خاتون  جماعت  کے وقت اگر  مسجد الحرام میں میں موجود ہو،  تو اس صورت میں مردوں سے ہٹ کر  مردوں کی صفوں کے پیچھے صف بنانا ضروری ہوگا، مردوں کے شانہ بشانہ کھڑے  ہونے کی شرعا اجازت  نہیں ہوگی، لہذا ایسی خواتین کو  چاہیے کہ وہ خواتین کے لیے مختص جگہ سے جماعت  میں شامل ہوں، نیز جماعت  میں شامل  ہونے کے لیے امام کی اقتداء میں نماز ادا کرنے کی نیت کرنا ضروری ہوگا، نیز   دوران نماز  امام کے پیچھے قرأت نہیں کریں گی، نہ سورہ فاتحہ کی اور نہ ہی اس کے بعد کسی سورت کی، خواہ  سری نماز ہو یا جہری، البتہ تکبیرِ تحریمہ، اس کے بعد ثناء، تکبیراتِ انتقالات، رکوع و سجود کی تسبیح،  قومہ و قعدہ کی دعائیں،   التحیات اور  درود شریف  وغیرہ  پڑھیں گی۔  نیز اگر امام کے پیچھے کوئی رکعت رہ گئی ہو، تو امام کے سلام پھیرنے کے بعد مسبوق خاتون اپنی بقیہ نماز مکمل کرلے، جس میں سورہ فاتحہ  اور اس کے بعد کی سورت بھی پڑھے گی، بشرطیکہ ایک یا دو رکعت نکلی ہوں، اور اگر تین رکعات نکلی ہوں تو امام کے سلام کے بعد پہلی دو رکعات میں وہ سورہ فاتحہ اور کوئی سورت پڑھے گی، جب کہ تیسری رکعت میں صرف سورہ  فاتحہ پڑھے  گی۔

مسبوق ہونے کی صورت میں بقیہ رکعات کی ادائیگی کے احکام کی تفصیل کے لیے جامعہ کی ویب سائٹ پر مسبوق سے متعلقہ مسائل دیکھ لیجیے۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:

" وكره لهن حضور الجماعة إلا للعجوز في الفجر والمغرب والعشاء والفتوى اليوم على الكراهة في كل الصلوات لظهور الفساد. كذا في الكافي وهو المختار. كذا في التبيين."

( كتاب الصلاة، الباب الخامس في الإمامة، الفصل الخامس في بيان مقام الإمام والمأموم، ١ / ٨٩، ط: دارالفكر) 

وفیہ ایضا:

" والمنفرد يحتاج إلى ثلاث نيات: الصلاة لله تعالى وتعيين أنها أية صلاة وينوي القبلة حتى يكون جائزا عند الكل. كذا في الخلاصة.

والإمام ينوي ما ينوي المنفرد ولا يحتاج إلى نية الإمامة حتى لو نوى أن لا يؤم فلانا فجاء فلان واقتدى به جاز. هكذا في فتاوى قاضي خان ولا يصير إماما للنساء إلا بالنية. هكذا في المحيط.

ولو كان مقتديا ينوي ما ينوي المنفرد وينوي الاقتداء أيضا؛ لأن الاقتداء لا يجوز بدون النية. كذا في فتاوى قاضي خان."

( كتاب الصلاة،  الباب الثالث في شروط الصلاة، الفصل الرابع في النية، ١ / ٦٦، ط: دار الفكر )

فتاوی ہندیہ میں ہے:

" المانع من الاقتداء ثلاثة أشياء ... (ومنها صف تام من النساء) . هكذا في شرح الطحاوي إذا كان صف تام من النساء خلف الإمام ووراءهن صفوف من الرجال فسدت صلاة تلك الصفوف كلها استحسانا كذا في المحيط

قوم صلوا على ظهر ظلة في المسجد وتحتهم قدامهم نساء أو طريق لا تجوز صلاتهم فإن كن ثلاثا في ظاهر الرواية تفسد صلاة ثلاثة من الرجال إلى آخر الصفوف وتجوز صلاة الباقين وإن كن صفا واحدا تفسد صلاة الكل وإن كان الذين فوق الظلة بحذائهم من تحتهم نساء جازت صلاة من كان على الظلة. كذا في فتاوى قاضي خان في فصل مسائل الشك.

وفي فوائد الشيخ الزاهد أبي الحسن الرستفغني إذا كان في المسجد رف وعلى الرف صف من النساء اقتدين بالإمام وتحت الرف صفوف من الرجال هل تفسد صلاة من وقف خلف النساء قال لا تفسد.

إمام يصلي برجال ونساء وصف النساء بحذاء صف الرجال تفسد صلاة رجل واحد الذي بين الرجال والنساء وصار ذلك كسترة أو حائط بينهم وبينهن ألا يرى لو كان بين صف النساء وصف الرجال سترة قدر مؤخر الرجل كان ذلك سترة للرجال ولا تفسد صلاة واحد منهم وكذلك لو كان بينهم حائط قدر الذراع وإن كان أقل من ذلك لا يكون سترة فإن كانت النساء من فوق ذلك الحائط الذي هو قدر الذراع فليس بسترة وإن كان قدر قامة فهو سترة لمن كان على الأرض من الرجال ولا يكون سترة لمن كان على الحائط. كذا في المحيط."

 ( كتاب الصلاة، الباب الخامس في الإمامة، الفصل الرابع في بيان ما يمنع صحة الاقتداء وما لا يمنع، ١ / ٨٧، ٨٨، ط: دار الفكر )

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144403101296

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں