بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مسجدِ اقصی جانے کا حکم


سوال

مسجد اقصٰی اور دیگر مقدس مقامات کی زیارت  کے لیے مقبوضہ فلسطین (اسرائیل) جانا کیسا ہے؟  چوں کہ پاکستان کے پروانۂ راہداری (پاسپورٹ) پر مقبوضہ فلسطین (اسرائیل) نہیں جا سکتے؛  اس لیے بہت سے مسلمان دوسرے ممالک کے پروانۂ راہداری پر مقبوضہ فلسطین چلے جاتے ہیں۔

اسی طرح  بہت  سے مسلمان اپنا پاکستانی پروانۂ راہداری، کسی دوسرے ملک (اردن) میں جمع کروا کر ایک خصوصی اجازت نامے کے ذریعے جاتے ہیں۔ اس بارے میں کیا حکم ہے؟ کیا یہ عمل جائز ہے؟

جواب

مسجد اقصی مسلمانوں  کا قبلہ رہا ہے، جہاں نماز ادا کرنا  حرمین شریفین کے بعد سب سے افضل ہے،  جیساکہ حضرت ابو درداء اور حضرت  جابر رضی اللہ عنہما رسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم  کا فرمان نقل فرماتے ہیں کہ مسجد حرام میں نماز ادا کرنا  ثواب کے اعتبار سے ایک لاکھ نمازوں  کے برابر ہے،  اور مسجد نبوی میں نماز ادا کرنا ہزار نمازوں کے برابر ہے، اور مسجد اقصی میں نماز ادا کرنا پانچ سو نمازوں کے برابر ہے، جب کہ سنن ابن ماجہ میں حضرت انس رضی اللہ عنہ سے  مروی ہے کہ مسجد اقصی اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  میں  ایک نماز ادا کرنا ثواب کے اعتبار سے پچاس ہزار  نمازوں کے برابر ہے۔

السنن الصغير للبيهقي  میں ہے:

" ١٧٧٣ - وروينا في حديث أبي الدرداء وجابر مرفوعا: «فضل الصلاة في المسجد الحرام على غيره مائة ألف صلاة، وفي مسجدي هذا ألف صلاة وفي مسجد بيت المقدس خمسمائة صلاة»"

( كتاب المناسك، باب إتيان المدينة وزيارة قبر النبي صلى الله عليه وسلم والصلاة في مسجده ومسجد قباء وزيارة قبور الشهداء، ٢ / ٢١١، ط: جامعة الدراسات الإسلامية، كراتشي ـ باكستان)

شعب الإيمان للبيهقي  میں ہے:

" ٣٨٤٨- حدثنا عبد الله بن يوسف، أخبرنا أبو محمد عبد الله بن محمد بن إسحاق الفاكهي، حدثنا أبو يحيى بن أبي مسرة ، حدثنا أبي، حدثنا إبراهيم بن أبي حية، عن عثمان بن الأسود، عن مجاهد، عن جابر بن عبد الله قال قال رسول الله صلى الله عليه و سلم: "صلاة في المسجد الحرام مائة ألف صلاة، وصلاة في مسجدي ألف صلاة، وفي بيت المقدس خمسمائة صلاة."

( كتاب المناسك، إتيان المدينة وزيارة قبر النبي صلى الله عليه وسلم والصلاة في مسجده ومسجد قباء، ٦ / ٤١ - ٤٢، ط: مكتبة الرشد )

شعب الإيمان للبيهقي میں ہے:

" ٣٨٤٩- أخبرنا أبو عبد الله الحافظ، حدثنا أبو عبد الله- الحسين بن الحسن بن أيوب الطوسي، حدثنا أبو حاتم الرازي، حدثنا محمد بن بكار بن بلال، حدثني سعيد بن بشير، عن قتادة، عن عبد الله بن الصامت، عن أبي ذر أنه سأل رسول الله صلى الله عليه و سلم عن الصلاة في بيت المقدس أفضل أو الصلاة في مسجد رسول الله صلى الله عليه و سلم فقال: "صلاة في مسجدي هذا أفضل من أربع صلوات فيه ولنعم المصلي في أرض المحشر والمنشر وليأتين على الناس زمان ولقيد سوط- أو قال- قوس الرجل حيث يرى منه بيت المقدس خير له أو أحب من الدنيا جميعا".

( كتاب المناسك، إتيان المدينة وزيارة قبر النبي صلى الله عليه وسلم والصلاة في مسجده ومسجد قباء، ٦ / ٤١ - ٤٢، ط: مكتبة الرشد )

ترجمہ:"حضرت ابو ذر رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم  سے دریافت کیا کہ آیا بيت المقدس میں نماز  افضل ہے یا مسجد نبوی میں  افضل ہے؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ:  میری  اس مسجد  میں  ایک نماز  وہاں کی چار نمازوں سے زیادہ فضیلت رکھتی ہے، اور بہترین نماز کی جگہ  حشر نشر کی   سرزمین میں  ہے،  اور لوگوں پر ایک وقت آئے گا جب ایک کوڑے کے برابر جگہ  یا فرمایا کہ:  آدمی کی کمان کے برابر جگہ  جہاں سے وہ بیت المقدس کو دیکھ سکتا ہو اس کے لیے بہتر ہوگی  یا   اسے اتنی جگہ  ساری دنیا سے زیادہ محبوب ہوگی۔"

سنن ابن ماجهمیں ہے:

١٤١٣ - "حدثنا هشام بن عمار قال: حدثنا أبو الخطاب الدمشقي قال: حدثنا رزيق أبو عبد الله الألهاني، عن أنس بن مالك، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «صلاة الرجل في بيته بصلاة، وصلاته في مسجد القبائل بخمس وعشرين صلاة، وصلاته في المسجد الذي يجمع فيه بخمس مائة صلاة، وصلاته في المسجد الأقصى بخمسين ألف صلاة، وصلاته في مسجدي بخمسين ألف صلاة، وصلاة في المسجد الحرام بمائة ألف صلاة»"

( كتاب إقامة الصلاة، والسنة فيها، باب ما جاء في الصلاة في المسجد الجامع، ١ / ٤٥٣، ط: دار إحياء الكتب العربية)

ترجمہ:" حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " آدمی کی نماز اپنے گھر میں ایک نماز کے برابر ہے، محلہ کی مسجد میں پچیس نماز کے برابر ہے، اور جامع مسجد میں پانچ سو نماز کے برابر ہے، مسجد الاقصیٰ میں پچاس ہزار نماز کے برابر ہے، مسجد نبوی میں پچاس ہزار نماز کے برابر ہے، اور خانہ کعبہ میں ایک لاکھ نماز کے برابر ہے۔"

 لہذا اگر کوئی شخص مسجد اقصی کی زیارت اور  وہاں نماز ادا کرنے کی غرض سے جانے کی کوئی جائز تدبیر اختیار کرتا ہے، تو کرسکتا ہے، شرعًا کوئی ممانعت نہیں۔

صحیح البخاریمیں ہے:

١١٨٩ -" حدثنا علي حدثنا سفيان، عن الزهري، عن سعيد، عن أبي هريرة رضي الله عنه، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: «لا تشد الرحال إلا إلى ثلاثة مساجد؛ المسجد الحرام، ومسجد الرسول صلى الله عليه وسلم، ومسجد الأقصى»."

( باب فضل الصلاة في مسجد مكة والمدينة، ٢ / ٦٠، ط: السلطانية، بالمطبعة الكبرى الأميرية، ببولاق مصر)

ترجمہ: "حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا کہ: تین مسجدوں کے سوا کسی کے لیے کجاوے نہ باندھے جائیں۔ (یعنی سفر نہ کیا جائے) ایک مسجد الحرام، دوسری رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی مسجد (مسجد نبوی) اور تیسری مسجد الاقصیٰ یعنی بیت المقدس۔"

مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيحمیں ہے:

" قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ( لا تشد الرحال ) : جمع رحل، وهو كور البعير، والمراد نفي فضيلة شدها وربطها (إلا إلى ثلاثة مساجد) : قيل: نفي معناه نهي أي: لا تشدوا إلى غيرها لأن ما سوى الثلاثة متساو في الرتبة غير متفاوت في الفضيلة، وكان الترحل إليه ضائعا وعبثا. وفي شرح مسلم للنووي قال أبو محمد: يحرم شد الرحل إلى غير الثلاثة وهو غلط، وفي الإحياء: ذهب بعض العلماء إلى الاستدلال به على المنع من الرحلة لزيارة المشاهد وقبور العلماء والصالحين، وما تبين في أن الأمر كذلك، بل الزيارة مأمور بها لخبر: ( كنت نهيتكم عن زيارة القبور ألا فزوروها ) . والحديث إنما ورد نهيا عن الشد لغير الثلاثة من المساجد لتماثلها، بل لا بلد إلا وفيها مسجد، فلا معنى للرحلة إلى مسجد آخر، وأما المشاهد فلا تساوي بل بركة زيارتها على قدر درجاتهم عند الله، ثم ليت شعري هل يمنع هذا القائل من شد الرحل لقبور الأنبياء كإبراهيم وموسى ويحيى، والمنع من ذلك في غاية الإحالة، وإذا جوز ذلك لقبور الأنبياء والأولياء في معناهم، فلا يبعد أن يكون ذلك من أغراض الرحلة، كما أن زيارة العلماء في الحياة من المقاصد."

( كتاب الصلاة، باب المساجد ومواضع الصلاة، ٢ / ٥٨٩، ط: دار الفكر )

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144403100590

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں