مسجد کی صحن میں معتکف کے علاوہ کیا دوسرے لوگ افطار کرسکتے ہیں؟
صورتِ مسئولہ میں غیرمعتکف کے لئے مسجد میں افطاری کرنا/کھاناپینا مکروہ ہے، تاہم اگر مسجد میں افطاری کرنا کسی عذر کی بناء پر ہو تو مسجد کی صفائی اور آداب کا خیال رکھتے ہوئےنفلی اعتکاف کی نیت کرکے افطاری کرنا جائز ہے۔
فتاویٰ شامی میں ہے:
"واعلم: أنه كما لا يكره الأكل ونحوه في الاعتكاف الواجب فكذلك في التطوع كما في كراهية جامع الفتاوى ونصه يكره النوم والأكل في المسجد لغير المعتكف وإذا أراد ذلك ينبغي أن ينوي الاعتكاف فيدخل فيذكر الله تعالى بقدر ما نوى أو يصلي ثم يفعل ما شاء. اهـ."
(کتاب الصوم، باب الاعتکاف، ج:2، ص:448، ط:ایچ ایم سعید)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144508102508
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن