مسجد کی توسیع کرتے وقت کیا پرانی مسجد کے بیت الخلاء کی جگہ پر مسجد بنائی جا سکتی ہے؟
صورت مسئولہ میں مسجد کی توسیع کے وقت پرانی مسجدکےبیت الخلاء کو نئی مسجد کی توسیع میں مسجد کا حصہ بنا سکتے ہیں۔
فتاوی شامی میں ہے:
"(جعل شيء) أي جعل الباني شيئا (من الطريق مسجدا) لضيقه ولم يضر بالمارين (جاز) لأنهما للمسلمين."
"أفاد أن الجواز مقيد بهذين الشرطين."
(كتاب الوقف، ج: ۴، صفحہ: ۳۷۷، ط: ایچ، ایم، سعید)
موسوعہ فقہیہ کویتیہ میں ہے:
"فلوكان طريقا للعامة أدخل بعضه بشرط أن لا يضر بالطريق."
(ج: ۳۷، صفحہ: ۲۲۵، ط: دارالصفوۃ)
فقط والله أعلم
فتوی نمبر : 144506101247
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن