بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مسیحی لوگوں کے جسم پر ظاہری نجاست نہ ہو تو ان کا جسم پاک شمار ہوگا


سوال

مسیحی  لوگوں کا جسم ناپا ک ہوتا ہے کیا؟

جواب

واضح رہے  کہ کسی بھی انسان کا جسم خواہ وہ مشرک ہو، یہودی یا نصرانی وغیرہ ہو اگر اس کے جسم پر کوئی ظاہری نجاست نہیں ہے تو اس کا جسم پاک ہے، لہذا   فی نفسہ مسیحی لوگوں کا  جسم بھی پاک ہے۔  نیز قرآن مجید میں جو مشرکین کو نجس فرما گیا ہے وہ اعتقادی اعتبار  سے کہا گیا ہے۔ 

فتاوی شامی میں ہے:

"(فسؤر آدمي مطلقا) ولو جنبا أو كافرا أو امرأة، ۔۔۔۔۔ (طاهر) طهور بلا كراهة.

(قوله أو كافرا) ؛ لأنه - عليه الصلاة والسلام - أنزل بعض المشركين في المسجد على ما في الصحيحين، فالمراد بقوله تعالى {إنما المشركون نجس} [التوبة: ٢٨] النجاسة في اعتقادهم بحر".

(كتاب الطهارة، فصل فى البئر، ج:1، ص:221، 222، ط:سعيد)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144507101430

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں