بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

مشہور چار اماموں کے نام، اور عرب کس امام کے پیروکار ہے؟


سوال

 اسلام کے چار امام ہیں ۔ امام ابوحنیفہ ، امام شافعی، امام مالک ، اور امام بخاری ۔ تو امام احمد بن حنبل کیا پانچوں امام ہیں ؟ یا امام احمد بن حنبل دوسرے اماموں میں سے ہی کوئی امام ہیں اگر ہے!  تو کون سے امام ، امام احمد بن حنبل ہیں۔ میں نے  ایک مفتی  صاحب   کے بیان میں سنا  وہ فرما رہے تھے کہ امام احمد بن حنبل امام بخاری رح کے استاد تھے ۔ کیا یہ بات درست ہے ؟

2۔ کیا عرب امام احمد بن حنبل کی پیروی کرتے ہیں ؟

جواب

1۔ واضح رہے کہ مشہور امام  جن کی تقلید کی جاتی ہے وہ چارہیں ، ان کے اسماء گرامی یہ ہے:

(1)۔ امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ ۔ (2)۔ امام مالک رحمہ اللہ۔( 3)۔ امام شافعی رحمہ اللہ۔( 4)۔ امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ

امام بخاری رحمہ اللہ  ان میں سے نہیں ہے۔اور امام بخاری رحمہ اللہ  کے اساتذہ میں امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ  کو بھی شمار کیا جاتاہے۔

2۔ اس وقت  سعودی عرب میں  امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ  کے پیروکارہے۔

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144410100331

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں