بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مسبوق سے چار رکعت رہ جانے کی صورت میں باقی ماندہ نماز پڑھنے کا طریقہ


سوال

ایک شخص کی چار رکعات نکل گئیں، اس نے پہلی رکعت پڑھ کر التحیات پڑھ لی،  پھر تین رکعت پڑھ لیں، اور  ایک ساتھ تین رکعت پڑھیں تو کیا اس کی نماز ہو گئی؟

جواب

از رُوئے شرع  مسبوق سے امام کی اقتدا  میں چاروں رکعتیں رہ جانے کی صورت میں مکمل نماز حسبِ معمول ادا کرنا لازمی ہے، یعنی چار رکعات والی فرض نماز میں چار رکعات رہ جانے کی صورت میں دو  رکعت ادا کرنے کے بعد قعدہ کرنا ہوگا؛ کیوں کہ یہ مسبوق کا قعدہ اولیٰ ہوگاجوکہ چار رکعت والی فرض نماز میں  واجب ہے، پھر آخری رکعت کے بعد بھی قعدہ کرنا ہوگا، اور اس کے بعد نماز مکمل ہوجائےگی، لہذا صورتِ مسئولہ میں جب مسبوق نے چار رکعتی فرض نماز میں پہلی رکعت کے بعد قعدہ کیا، اور دوسری رکعت پر قعدہ نہیں کیا تو آخر میں سجدہ سہوہ لازم ہوگیا تھا، اگر مسبوق نے آخر میں سجدہ سہوہ کیا تھا تو نماز مکمل ہوگئی ہے، اور اگر آخر میں سجدہ سہوہ ہی نہیں کیا تھا تو وقت کے اندر اندر نماز کا اعادہ واجب تھا، تاہم وقت گزرنے کے بعد اعادہ واجب نہیں، اور نماز نقصان کے ساتھ ادا ہوگئی،اس کوتاہی پر توبہ واستغفار کرے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144212200560

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں