اگر جماعت کی نماز میں دوسری یا تیسری رکعات میں شامل ہوں اور امام کے پہلے سلام پر کھڑے ہونے کے بعد ثناء پڑھنا بھول جائیں اور سجدہ سہو کیے بغیر نماز ختم کردی تو کیا حکم ہے ؟
واضح رہے کہ اگر کوئی شخص نماز میں ثنا ءپڑھنا بھول جائے تو بغیر سجدہ سہو کے نماز ہو جائے گی، کیوں کہ ثنا پڑھنا نماز کے واجبات میں سے نہیں ہے بلکہ سنت ہے ۔
فتاوی ہندیہ میں ہے :
"ولا يجب السجود إلا بترك واجب أو تأخيره أو تأخير ركن أو تقديمه أو تكراره أو تغيير واجب بأن يجهر فيما يخافت وفي الحقيقة وجوبه بشيء واحد وهو ترك الواجب، كذا في الكافي.
ولا يجب بترك التعوذ والبسملة في الأولى والثناء وتكبيرات الانتقالات".
(کتاب الصلاۃ،الباب الثانی عشر فی سجود السہو،ج:1،ص:126،دارالفکر)
وفيها أيضاّ:
"(سننها) رفع اليدين للتحريمة، ونشر أصابعه، وجهر الإمام بالتكبير، والثناء، والتعوذ، والتسمية، والتأمين سرا".
(کتاب الصلاۃ،الباب الرابع فی صفۃ الصلاۃ ،الفصل الثالث فی سنن الصلاۃ،ج:1،ص:72،دارالفکر)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144408100868
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن