بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

21 شوال 1445ھ 30 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مسبوق ثنا پڑھے گا یا نہیں


سوال

اگر ایک شخص امام کےساتھ دوسری رکعت میں شامل ہوجائے، امام کے سلام پھیرنے کے بعد وہ شخص قیام میں سورۃ فاتحہ سے پہلے ثنا پڑھے گا؟

جواب

اگر متعدد رکعات یا ایک رکعت چھوٹ جائے  یعنی کوئی شخص مسبوق ہو تو امام کے سلام پھیرنے کے بعد مسبوق سلام پھیرے  بغیر کھڑا ہوجائے اور سب سے پہلے ثناء پڑھے پھر اعوذ باللہ اور بسم اللہ پڑھنے کے بعد سورہ فاتحہ اور دوسری سورت پڑھ کر رکوع وسجدہ کرے اور قعدہ میں بیٹھ کر التحیات، درود شریف اور دعا پڑھ کر سلام پھیر دے۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"فإذا قام إلى قضاء ما سبق يأتي بالثناء ويتعوذ للقراءة، كذا في فتاوى قاضي خان والخلاصة والظهيرية."

(الباب الخامس فی الامامۃ، الفصل السابع فی المسبوق واللاحق، ج:1، ص:92، ط:رشیدیہ)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144311100463

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں