گھر میں پالنے کی نسبت سے رکھے گئے پرندے مر جائیں تو ان کو دفنایا جاۓ یا چیل کوے کو کھلا دیا جاۓ؟
گھر میں پالے جانے والے پرندے اگر مرجائیں تو انہیں دفن کرنا جائز ہے اور یہ بھی جائز ہے کہ انہیں ایک طرف کرکے رکھ دیا جائے تاکہ چیل کوے اسے کھالیں، از خود چیل کووں کو نہ کھلایا جائے۔ فقط و اللہ اعلم
فتوی نمبر : 144108200897
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن