شریعت میں لائف انشورنس سے متعلق کسی بھی چیز کا کتنا دخل ہےاور کتنی گنجائش ہے؟میرا بھائی اپنے بیٹے کی میرج انشورنس کروانا چاہتاہے، بچےکی عمرابھی صرف ایک سال ہے،انشورنس پالیسی کے تحت اس کو بائیس سال بعد کچھ پیسے مل جائیں گے، جس کو ان لوگوں نے میرج پالیسی کا نام دیا ہے، انشورنس کمپنی کانام ایلکو انشورنس ہے۔جولوگ یہ پالیسی بناکر دے رہے ہیں آپ کی خدمت میں یہ عرض کرنا ہے کہ اسلام میں اس طرح سے کرنے کا کیا حکم ہے؟
مذکورہ انشورنس پالیسی سود، غرردھوکہ اورجوے پر مشتمل ہونے کی وجہ سے ناجائزہے۔
فتوی نمبر : 143101200156
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن