بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

5 ربیع الثانی 1446ھ 09 اکتوبر 2024 ء

دارالافتاء

 

مرکزی کمیٹی کے اعلان سے ایک دن پہلے روزہ رکھنا


سوال

میں نے مرکزی کمیٹی کے ساتھ روزہ نہیں رکھا، جب کہ ہمارے علاقے کے عام لوگوں نے مرکزی کمیٹی کے ساتھ روزہ رکھا، اب اگر مرکزی کمیٹی 29 رمضان کو چاند نہ دیکھے تو کیا میں صوبائی غیر سرکاری کمیٹی کے ساتھ عید مناؤں  یا 31 واں روزہ رکھوں اور 31 ویں روزے کا کیا حکم ہوگا؟

جواب

اگر آپ نے مرکزی کمیٹی کے اعلان کے مطابق رمضان المبارک کے روزوں کی ابتدا نہیں کی ، بلکہ ایک دن پہلے روزے رکھ لیا تھا، جب کہ آپ کے علاقے کے دیگر لوگوں نے مرکزی کمیٹی کے اعلان کے مطابق رمضان المبارک کی ابتدا  کی تھی تو آپ کے ذمہ مرکزی کمیٹی کے اعلان کے مطابق عید الفطر منانا ضروری ہے، لہذا اگر مرکزی کمیٹی 30 روزے رکھنے کا اعلان کرتی تو آپ کے ذمہ بھی مرکزی کمیٹی کے اعلان کے مطابق 30 روزے رکھنا ضروری ہے، پہلا روزہ نفل شمار ہوگا۔

اس سال (1440ھ / 2020ء) مرکزی کمیٹی کے اعلان کے مطابق 29 روزے رکھے گئے، لہذا آپ کے کل 30 روزے ہوئے ، 29 رمضان المبارک کے اور پہلا روزہ نفل شمار ہوگا۔ فقط و اللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109202270

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں