بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مرحومین کی طرف سے قربانی کرنے کا حکم


سوال

کیا اپنے والدین کے نام کی قربانی کرسکتے ہیں؟ اور مرحومین عزیزاقرباء  کی جانب سے بھی؟  کیا ان کو قربانی کا ثواب پہنچتا ہے؟

جواب

بصورتِ مسئولہ  اپنی واجب قربانی کے علاوہ (اگر استطاعت ہو تو) بطورِ ایصالِ ثواب مزید نفلی قربانی کر کے اس کا ثواب اپنے مرحوم والدین، رشتہ داروں یا دیگر متعلقین کو پہنچانا جائز، بلکہ بہتر ہے، بلکہ کسی بھی نیک کام کا اجر تمام امتِ محمدیہ ﷺ کو پہنچانا درست ہے، خود نبی اکرم ﷺ نے بھی اپنی امت کی طرف سے قربانی فرمائی تھی، اس لیے وفا کا تقاضا ہے کہ استطاعت ہو تو ایک قربانی نبی کریم ﷺ کی طرف سے بھی کی جائے۔

مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح میں ہے:

"وعن حنش قال: رأيت عليا - رضي الله عنه - يضحي بكبشين، فقلت له: ما هذا؟ فقال: إن رسول الله صلى الله عليه وسلم أوصاني أن أضحي عنه، فأنا أضحي عنه. رواه أبو داود، وروى الترمذي نحوه.

(وعن حنش) : بفتح الحاء المهملة وبالنون المفتوحة والشين المعجمة ذكره السيد، وقال المؤلف: هو ابن عبد الله السبائي، قيل: إنه كان مع علي بالكوفة، وقدم مصر بعد قتل علي. (قال: رأيت عليا -رضي الله عنه - يضحي بكبشين) أي: زيادة على أضحيته الخاصة له. (فقلت له: ما هذا؟ !) أي: ما سبب هذا الزائد؟! (فقال: إن رسول الله صلى الله عليه وسلم أوصاني) أي: عهد إلي وأمرني. (أن أضحي عنه): بعد موته إما بكبشين على منوال حياته، أو بكبشين أحدهما عنه)، والآخر عن نفسي. (فأنا أضحي عنه): قال ابن الملك: يدل على أن التضحية تجوز عمن مات".

(باب فی الاضحیۃ، ج:3، ص:1084، ط:دارالفکر)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144212200490

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں