بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مرحوم والد کی طرف سے نفلی صدقہ کے فضائل


سوال

مجھے میرے والد بہت یاد آتے ہیں صبر نہیں ہوتا میں کچھ کرنا چاہتا ہوں ان کے لئے بتائیں میں کیا کروں؟

جواب

صورت مسئولہ میں سائل کو چاہیۓ کہ اپنے مرحوم والد کی طرف سے کچھ نقد رقم ،پیسہ وغیرہ صدقہ کردے ، کسی مستحق  شخص کو کھاناکھلا دے ، اسی طرح قرآن کریم کا ختم  یا چند سورتیں تلاوت کر کے ان کو ایصال ثواب کردے ، یاکم ازکم  تین بار درود شریف ایک بار سورۂ فاتحہ    تین بار سورۂ اخلاص اور آخر میں پھر تین بار درود شریف پڑھ کرایصالِ ثواب کا اہتمام کرے ،اسی طرح ان کی طرف سے کسی مسجد مدرسہ وغیرہ میں  قرآن کریم کے نسخے رکھوادے،کسی مسجد یا شاہراہ عام میں کولر کا انتظام کردے یا کنواں وغیرہ کھدوادے تو ان کو اس کا ثواب  پہنچ جاۓگا۔ (ان شاءاللہ ) 

لہذا والد مرحوم کو ثواب پہنچانے کی نیت سےیہ سب اعمال کیے جاسکتے ہیں کہ نفلی عبادات کرکے اس کا ثواب ان کو بخش دیاجاۓ،نیز  سائل ان کی قبر پر جاکر سورۂ یاسین پڑھ کر دعاۓمغفرت کرسکتا ہے ۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144407102471

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں