بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا مرحوم والد کی میراث کا حق دار ہونے کے لیے مرحوم کے نانا کا نام معلوم ہونا ضروری ہے؟


سوال

 ایک آدمی اپنے والد کے نانا کا نام نہیں جانتا ہے،  کیا شریعت میں میراث کے لیے نام کا جاننا ضروری ہے؟

جواب

نسبی رشتہ کی وجہ سے میراث کا مستحق ہونے کےلیے مرحوم کے ساتھ نسبی رشتہ ثابت شدہ ہونا ضروری ہے، مرحوم کا نام یاد ہونا ضروری نہیں، لہذا صورتِ مسئولہ میں اگر مذکورہ شخص کا نسب مرحوم سے ثابت شدہ ہوتو وہ میراث کا حق دار ہوگا، چاہےمرحوم والد کے آباؤ اجداد کے ناموں سے نا واقف ہو۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144111200066

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں