بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مرحوم کی میراث میں مرحوم کی فروخت کردہ اشیاء شامل ہوں گی؟


سوال

 ایک خاتون کا انتقال ہوا، اس خاتون نے اپنی زندگی میں اپنے ہاتھ سے اپنا زیور بیچ کر گھر کی ضروریات میں خرچ کیا تھا اور فرنیچر میں سے صوفے اور ڈنر سیٹ جو کہ ان کے بھائی نے پانچ ہزار میں خریدا تھا۔ اب پوچھنا یہ ہے کہ مذکورہ سامان جو کہ خاتوں کی زندگی میں بیچ دیا تھا وہ خاتون کی میراث میں شامل ہوگا یا نہیں؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں خاتون نے جب  اپنی زندگی میں اپنا زیور فروخت کردیا تھا اور اسی طرح دیگر اشیاء بھائی نے خاتون سے خرید لی تھی، تو بیع مکمل ہونے کی وجہ سے مذکورہ اشیاء خاتون کی ملکیت نہیں رہیں، لہذا ملکیت نہ ہونے کے سبب یہ اشیاء خاتون کی میراث میں شامل نہیں ہوں گی، بلکہ جن کو فروخت کیا ہے وہی اس کے مالک ہیں، البتہ خاتون کے انتقال کے وقت اس کی ملکیت میں اگر کوئی رقم یا جائیداد وغیرہ ہو تو وہ اس خاتون کے ترکہ میں شامل ہوکر اس کے تمام ورثاء میں شرعی حصوں کے تناسب سے تقسیم ہوگی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144303101010

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں