بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مرحوم کی جائیداد میں بیوہ بھابھی کے حصے کا حکم


سوال

میرے مرحوم شوہر کی جائیداد میں میرے شوہر کی بیوہ  بھابھی کا حصہ بنے گا یا نہیں ؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں اگر آپ کے مرحوم شوہر کے انتقال کے وقت ان کے بھائی فوت ہوچکے تھے تو اس فوت شدہ بھائی کی بیوہ کا وراثت میں حصہ نہیں ہے۔ اور  اگر شوہر کے انتقال کے وقت بھائی حیات تھے تو شوہر کے ورثاء یعنی اس کی اولاد، والدین وغیرہ کی تفصیل ارسال کرکے دوبارہ سوال کریں۔  اس کے بعد ہی متعینہ جواب دیا جاسکتاہے۔

المبسوط للسرخسي (17 / 48):

"لأن بقاء الوارث حيا بعد موت المورث شرط لإثبات الخلافة في ملكه."

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144209201990

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں