بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مرحوم کی جائیداد کا بعض ورثاء کے نام پر ہونے سے باقی ورثاء کا حق ساقط نہیں ہوگا


سوال

والد کے انتقال کے بعد دادا نے والد  کی پراپرٹی ہم دو بھائی اور والدہ کے نام کر دی تھی،تو اب کیا اس پراپرٹی میں بہنوں کا حصہ بھی ہوگا؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں والد کے انتقال کے بعد والد کی پراپرٹی پر والد کے تمام ورثاء (بیوہ،بیٹے اور بیٹیوں) کا حق ثابت ہوگیا تھا، لہذابیٹوں اور بیوہ کے ساتھ بیٹیوں کا بھی  حصہ ہوگا، دادا کے اس جائیداد کو صرف مرحوم کی بیوی اور بیٹوں کے نام پر ٹرانسفر کرنے سے اس جائیداد میں سے مرحوم کی بیٹیوں کا حق ساقط نہیں ہوگا۔ ہاں اگر دادا اپنی ذاتی مملوکہ پراپرٹی آپ لوگوں کے نام کرنے کے ساتھ مالکانہ قبضہ و تصرف بھی دے دیتے تو آپ ہی اس کے مالک متصور ہوتے۔  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144206200220

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں