بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

مرحوم کے ترکہ میں کیا شامل ہے؟


سوال

میرا بھائی  گزشتہ سال فوت ہوگیا، اس کی بیوہ اپنے والدین کے گھر  چلی گئی ہے۔ لیکن اس نے سب کچھ لے لیا ہماری اجازت کے بغیر ، جیسے واشنگ مشین ، میرے بھائی کی الماری وغیرہ۔ براہ کرم مجھے رہنمائی فرمائیں اور بتائیں کہ کیا یہ اسلامی شریعت کے مطابق تھا؟ میرے بھائی کی موت کے بعد ہمیں کیا کرنا تھا؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں مرحوم کے کل ترکہ منقولہ و غیر منقولہ پر اس کے تمام شرعی ورثاء کا حق ہے، ( شرعی ورثاء میں اس کی بیوہ، اس کے بچے اگر ہوں، اس کے والدین، اگر حیات ہوں، شامل ہیں، مرحوم کی اولاد اور والدین حیات نہ ہونے کی صورت میں مرحوم کے بھائی بہن بھی شامل ہوں گے) پس شرعی وارثوں میں سے کسی ایک وارث کو مرحوم کے ترکہ میں تصرف کا حق نہیں۔

ہر وارث کا حصہ معلوم کرنا اگر مقصود ہو تو ورثاء کی مکمل تفصیل لکھ کر سوال دوبارہ ارسال کردیں۔

البتہ شادی کے موقع پر  جو کچھ سامان جہیز میں مرحوم کی بیوہ اپنے ساتھ  لائی تھی اس پر اسی کی ملکیت ہے، سائل کے مرحوم بھائی کی ملکیت نہیں، پس اگر الماری، واشنگ مشین و دیگر سامان جہیز میں آیا تھا تو  وہ مرحوم بھائی کے ترکہ میں شامل نہ ہوگا، اور نہ ہی ورثاء میں تقسیم ہوگا، بیوہ کا اپنے ساتھ واپس لے جانا درست ہوگا، اسی طرح سے مرحوم نے اپنی زندگی میں جو کچھ  اپنی بیوی کو بطور تحفہ دیا  تھا وہ بھی مرحوم کے ترکہ میں شامل نہ ہوگا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144204200674

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں