بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مرحوم کے محتاج والدین اور بیوہ ہوں تو پنشن بیوہ کے لیے ہے


سوال

ایک سرکاری ملازم کی بیوہ کو جو ماہانہ پنشن ملتی ہے، کیا اس میں سے مرحوم ملازم کے والدین کو وراثت کے مطابق حصہ  ملنا چاہیے، جب کہ  والدین مرحوم ملازم کے زیرِ کفالت بھی ہوں اوران کا کوئی اور ذریعہ معاش بھی نہ ہو، اگر  ہاں تو مستقبل میں والدین میں سے کسی ایک کی وفات کی صورت میں کیا ماہانہ پنشن کی تقسیم اسلامی قانون وراثت کے تحت دوبارہ ہو گی؟ 

جواب

پنشن  حکومت کی طرف سے عطیہ ہے ، مرحوم کا ترکہ نہیں ہے،  لہٰذا  حکومت  جس کو پنشن دے ،اسی کا حق ہوگا۔ اگر پنشن صرف بیوہ کے نام پر ہے تو مرحوم کے والدین کا اس میں حصہ نہیں ہے۔

مرحوم کے محتاج والدین کا نفقہ ان کی اولاد کے ذمہ ہے اور اگر اولاد نہ ہو تو رشتہ داروں میں ہونے  والے ورثاء کے ذمہ ہے۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (3 / 629):

"(قوله: بقدر الإرث) أي تجب نفقة المحرم الفقير على من يرثونه إذا مات بقدر إرثهم منه (قوله: {وعلى الوارث مثل ذلك}[البقرة: 233] أي مثل الرزق والكسوة التي وجبت على المولود له فأناط الله تعالى النفقة باسم الوارث فوجب التقدير بالإرث ط."

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144208201418

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں