ماں باپ حیات ہیں،ان کی زندگی میں ان کے بیٹے کا انتقال ہوگیا،اب ان کی وراثت میں سے مرحوم کی بیوہ اور بچوں کا حصہ ہے یا نہیں؟
جس بیٹے کا انتقال والدین کی زندگی میں ہو جائے اس کی بیوہ کو مرحوم کے والدین کی میراث میں سے میراث کے طور پر حصہ نہیں ملے گا،مرحوم بیٹے کی اولاد کے لیے یہ تفصیل ہے کہ :
تاہم اگر مرحوم بیٹے کے والدین اس کی بیوہ یا اولاد کے لیے (جب وہ وارث نہ ہوں) وصیت کر یں تو یہ وصیت معتبر ہوگی، کل جائیداد کے ایک تہائی حصے میں ان کی وصیت کے مطابق اس کی بیوہ اور اس کی اولاد کو رقم ملے گی۔
مندرجہ ذیل فتوی بھی ملاحظہ کیجیے:
پوتے کو دادا کی میراث سے حصہ کیوں نہیں ملتا؟
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144112200275
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن