بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 ربیع الثانی 1446ھ 11 اکتوبر 2024 ء

دارالافتاء

 

مرحومین کی طرف سے قربانی کا حکم


سوال

کیا مرحومین  کی  طرف سے قربانی کی جا سکتی ہیں؟

جواب

مرحومین کی طرف سے قربانی کرنا جائز ہے، اور اس کا ثواب مرحومین کو پہنچتا ہے، روایت میں آتا ہے کہ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ ایک دنبہ اپنی طرف سے قربانی کرتے تھے اور ایک  دنبہ نبی کریم ﷺ کی طرف سے قربانی کرتے تھے۔

 جمع الجوامع المعروف بـ (الجامع الكبير)میں ہے: 

"عن الحكم عن حنش قال: ‌ضحي ‌علي - رضي الله عنه - بكبشين، كبش عن النبي - صلى الله عليه وآله وسلم، وكبش عن نفسه."

(مسانيد الصحابة، مسند على بن أبى طالب رضي الله عنه، ج:17، ص:372، ط: الأزهر الشريف، القاهرة)

فتاوی شامی میں ہے:

"(قوله: وعن میت) أي لو ضحی عن میت وارثه بأمره ألزمه بالتصدیق بها وعدم الأکل منها، وإن تبرع بها عنه له الأکل؛ لأنه یقع علی ملك الذابح والثواب للمیت؛ ولهذا لو کان علی الذابح واحدة سقطت عنه أضحیته، کما في الأجناس. قال الشرنبلالي: لکن في سقوط الأضحیة عنه، تأمل. أقول: صرح في فتح القدیر في الحج عن الغیر بلا أمر أنه یقع عن الفاعل فیسقط به الفرض عنه وللآخر الثواب، فراجعه".

(‌‌كتاب الأضحية، ج:، 6، ص:335، ط: سعید)

بدائع الصنائع میں ہے:

"(وجه) الاستحسان أن الموت لا يمنع التقرب عن الميت بدليل أنه يجوز أن يتصدق عنه ويحج عنه، وقد صح أن رسول الله - صلى الله عليه وسلم - ضحى بكبشين أحدهما عن نفسه والآخر عمن لا يذبح من أمته - وإن كان منهم من قد مات قبل أن يذبح - فدل أن الميت يجوز أن يتقرب عنه فإذا ذبح عنه صار نصيبه للقربة فلا يمنع جواز ذبح الباقين."

(فصل في شرائط جواز إقامة الواجب في الأضحية، ج:5، ص:72، ط: دار الكتب العلمية)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144411102183

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں