کیا میرے دادا کی جائیداد میں سے ان کی بیوی کے پہلے شوہر کی اولاد کا حصہ بنتا ہے؟
بصورتِ مسئولہ دادا مرحوم کے ترکہ میں ان کی بیوی کی پہلے شوہر کی اولاد شرعی طور پر حق دار نہیں ہے،تاہم اگر دادا مرحوم کی بیوی انتقال کرگئی تو ان کی اولاد اپنی والدہ کے ترکے میں حق دار ہوگی۔
فتاوی ہندیہ میں ہے:
"ويستحق الإرث بإحدى خصال ثلاث: بالنسب وهو القرابة، والسبب وهو الزوجية، والولاء ."
(الباب الثانى فى ذوى الفروض، ج:6، ص:447، ط:مكتبة رشيدية)
فقط والله اعلم
فتوی نمبر : 144203201266
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن