میرے گاؤں میں ایک مرحوم شخص اپنے قریبی رشتے داروں کو خواب میں بارہا یہ کہتے ہیں کہ میں مرا نہیں تھا، کوما میں گیا تھا ، مجھے باہر نکالو ،مرحوم تقریباً دو ماہ قبل بجلی کا کرنٹ لگنے سے اس جہاں سے رخصت ہوئے تھے، بھلا یہ کیسے ممکن ہے کہ وہ زندہ ہوں؟ رہنمائی فرمائیں کیا قبر کو کھول کر دیکھا جا سکتا ہے ؟
مذکورہ خواب کی وجہ سے قبر کھود کر دیکھنا درست نہیں ہے۔ اگرقرائن اور تجربے کی روشنی میں مذکورہ شخص کی موت کی تصدیق ہوچکی تھی تو لوگوں کا اس کی نمازِ جنازہ پڑھ کر دفن کرنا نہ صرف درست تھا، بلکہ شرعی حکم بھی یہی تھا، لہٰذا لوگوں کو تردد نہیں کرنا چاہیے۔
باقی خواب کی تعبیر معلوم کرنے کے لیے خواب دیکھنے والے کے مکمل احوال کے ساتھ خواب لکھ کر ہماری ویب سائٹ پر ’’خواب کی تعبیر معلوم کریں‘‘ والے سیکشن پر دوبارہ ارسال کیجیے:
https://www.banuri.edu.pk/ask-dream
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144212201294
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن