بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مرحا نام رکھنے کا حکم


سوال

مرحا نام کا مطلب کیا ہے؟  اور یہ نام رکھنا چاہیے یا نہیں؟

جواب

"مَرحا" عربی زبان کا لفظ ہے، اس کے تلفظ کے دو طریقے ہیں:

1۔ "مَرَ حا"میم اور را پر زبر کے ساتھ اس کا مطلب ہے" تکبر کرنا"۔ اس معنی کے اعتبار سے یہ نام رکھنا درست نہیں ہے۔

2۔ "مَرْحیٰ" (میم پر زبر اور را ساکن) عربی میں یہ لفظ دو صیغے بن سکتاہے:

1- ’’مَرحٰی‘‘ (میم کے فتحہ اور ح کے کھڑے زبر کے ساتھ )’’مَرِح‘‘کی جمع بھی ہے، مرح کا معنی (اترانے والا) یا (ہلکا) آتا ہے،اس معنیٰ کے اعتبار سے بھی یہ نام رکھنا درست نہیں ہے۔

2- ’’مَرحیٰ‘‘ (میم کے فتحہ اور ح کے کھڑے زبر(الف مقصورہ ) کے ساتھ) تیر کے نشانے پر لگنے کی صورت میں شاباشی دینے کے لیے استعمال ہوتا ہے، اسی طرح خوشی سے جھومنا، اور چکی کا پاٹ بھی اس کے معنی ہیں، لہذا مذکورہ بالا تفصیل کے مطابق کسی بچی کا یہ نام رکھنا معنوی طور پر درست نہیں ہو گا،کیونکہ حدیث شریف میں اچھے نام رکھنے کا حکم ہے۔

بچی کے ناموں کےلئے بہتر یہ ہے کہ صحابیات رضی اللہ عنہن یا نیک خواتین کے ناموں میں سے کوئی نام رکھا جائے، یا اچھا بامعنی عربی نام رکھا جائے، جس کے لئے جامعہ کے ویب سائٹ اور ایپلی کیشن میں " اسلامی نام" کے عنوان سے ایک آپشن موجود ہے جس میں سے آپ اپنے مرضی کے نام کا انتخاب کرسکتے ہیں۔

تاج العروس من جواهر القاموس میں ہے:

"مرح : ( مرح ، كفرح : أشر وبطر ) ، والثلاثة ألفاظ مترادفة ، ومنه قوله تعالى : { بما كنتم تفرحون فى الارض بغير الحق وبما كنتم تمرحون } ( غافر : 75 ) وفي المفردات : المرح: شدة الفرح والتوسع فيه. ( و ) مرح ( : اختال ) ، ومنه قوله تعالى :{ ولا تمش فى الارض مرحا }( الإسراء : 37 ) أي متبخترًا مختالًا. (و) مرح مرحا: ( نشط ). في (الصحاح) و (المصباح): المرح: شدة الفرح ، والنشاط حتى يجاوز قدره ، ( و ) مرح مرحا ، إذا خف ، قاله ابن الأثير . وأمرحه غيره . ( والاسم ) مراح ، ( ككتاب ، وهو مرح ) ، ككتف ( ومريح ، كسكين ، من ) قوم ( مرحى ومراحى ) ، كلاهما جمع مرح ، ( ومريحين ) ، جمع مريح ، ولا يكسر .  ( وفرس ممرح وممراح ) بكسرهما ( ومروح)، كصبور : نشيط ، ( و ) قد ( أمرحه الكلأ ) ، وناقة ممراح ومروح ، كذالك ، قال :  تطوي الفلا بمروح لحمهازيم.

و قال الأعشى يصف ناقة :  مرحت حرة كقنطرة الرو مي تفرى الهجير بالإرقال ( والمرحان ، محركة : الفرح ) والخفة . 

 ( و ) قيل : المرحان ( : الضعف ) ، وقد مرحت العين مرحانا : ضعفت . (و) المرحان : (شدة سيلان العين وفسادها) و هيجانها، قال النابغة الجعدي: كأن قذى بالعين قد مرحت به  وما حاجة الأخرى إلى المرحان .

 وقد ( مرحت ، كفرحت ) ، إذا أسبلت الدمع ، والمعنى أنه لما بكى ألمت عينه فصارت كأنها قذية ، ولما أدام البكاء قذيت الأخرى ، وهاذا كقول الآخر . بكت عيني اليمنى فلما زجرتها  عن الجهل بعد الحلم أسبلتا معا   وقال شمر : المرح : خروج الدمع إذا كثر ، وقال عدي بن زيد :  مرح وبله يسح سبوب ا ماء سحا كأنه منحور  وعين ممراح : سريعة البكاء . ومرحت عينه مرحانا : فسدت وهاجت .( و ) من المجاز : ( قوس مروح ) كصبور : ( يمرح راؤوها ) تعجبا ( لحسنها ) إذا قلبوها ، وقيل : هي التي تمرح في إرسالها السهم . تقول العرب ( طروح مروح ، تعجل الظبي أن يروح ) . ( أو ) قوس مروح ( كأن بها مرحا لحسن إرسالها السهم ) ، كذا في ( الصحاح ) .   ( و ) من المجاز: مرحت الأرض بالنبات مرحا : أخرجته . 

 و ( الممراح من الأرض : السريعة النبات ) حين يصيبها المطر . وقال الأصمعي : الممراح من الأرض : التي حالت سنة فلم تمرح بنباتها . 

 ( و ) من المجاز الممراح ( من العين : الغزيرة الدمع ) . 

 ( ومرحى ) مر ذكره ( في برح ) قال أبو عمرو بن العلاء : إذا رمى الرجل فأصاب قيل : مرحى له ، وهو تعجب من جودة رميه . وقال أمية بن أبي عائذ : 

 يصيب القنيص وصدقا يقول مرحى وأيحى إذا ما يوالي   وإذا أخطأ قيل له : برحى . ( و ) مرحى : ( اسم ناقة عبد الله بن الزبير ) ، كأمير".

(فصل الميم  مع الحاء المهملة ، المادّۃ:مرح، ج:7، ص:113، ط:دارالہدایۃ)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144503101438

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں