بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مرحا نام رکھنا کیساہے؟اس کے معنی کیا ہیں؟


سوال

مرحا نام رکھنا کیساہے؟اس کے معنی کیا ہیں؟

جواب

مرحا لغتِ عرب میں کئی معنوں میں استعمال ہوتاہےچست وچالاک اونٹنی، متکبر، اتراکر چلنے والا، وہ عورت جس کی آنکھ خراب ہوگئی ہو، ان معانی کے اعتبار سے یہ نام رکھنا درست نہیں ہے،ناموں کے سلسلے میں بہتر یہ ہے کہ انبیاء کرام علیہم السلام یا صحابہ کرام رضی اللہ عنہم وصحابیات رضی اللہ عنہن کے ناموں میں سے کوئی نام رکھا جائے، یا اچھا بامعنی عربی نام رکھا جائے۔ 

جمهرة اللغة"میں ہے:

"[مرح] والمرح: النشاط مرح يمرح ‌مرحا وهو المراح أيضا. ورجل مرح من قوم مراحى ومرحى، وناقة بينة المرح أي النشاط، وتقول العرب للرامي إذا أصاب: مرحى فإن أخطأوا قالوا: برحى، وناقة ممراح إذا كانت مرحة وكذلك البعير."

(باب الحاء والراء مع ما بعده من الحروف، ح ر م، ج:١، ص:٥٢٤، ط:دار العلم للملايين بيروت)

المعجم الوسیط میں ہے:

"(مرح)

فلان ‌مرحا اشتد مرحه ونشاطه وتبختر واختال فهو مرح (ج) مرحى ومراحى وهو مريح أيضا (ج) مريحون والأرض بالنبات أخرجته ويقال مرح الزرع خرج سنبله والسحاب أرسل المطر وعينه ‌مرحا ومرحانا فسدت وهاجت وسال الدمع منها كثيرا وهي عين وممراح ويقال مرحت عينه بمائها وقذاها إذا رمت به وضعفت."

(باب الميم،  ج:٢، ص:٨٦١، ط:دار الدعوة)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144411102001

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں