بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مردوں کےلیے چوڑیاں پہننا


سوال

کیا مردوں کیلئے چوڑیاں پہننا جائز ہے یا نہیں؟اور یہ عورتوں کے ساتھ مشابہت  ہے یا نہیں؟

جواب

واضح رہے کہ مردوں كے ليے عورتوں كی مشابہت  اختيا ر كرنا اور اسی طرح عورتوں كا مردوں كی مشباہت اختيا ركرنا  ناجائز حرام ہے ۔

صورتِ مسئولہ میں مردوں کےلیے چوڑیاں پہننا جائز نہیں ہے کسی قسم کی چوڑیاں یعنی کسی بھی چیز کی بنی ہوئی  ہو، یہ عورتوں کے لیے مقام زینت ہے نہ کہ مردوں کے لیے، اور عورتوں کی مشابہت اختیار کرنے والے مردوں پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے  لعنت فرمائی ہے ۔

حدیث شریف میں ہے :

"عن ابن عباس رضي الله عنهما قال: لعن رسول الله صلى الله عليه وسلم ‌المتشبهين ‌من ‌الرجال بالنساء، والمتشبهات من النساء بالرجال".

(کتاب اللباس ،باب المتشبهون باالنساءوالمتشابهات باالرجال،159/7،ط: بالمطبعة الأميرية )

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144405100534

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں