بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مَردوں کے لیے چاندی اور دیگر دھاتوں کے بٹن کا حکم


سوال

محترم مفتی صاحبالسلام علیکم مسئلہ یہ معلوم کرنا ہے کہ مرد حضرات کے لئے چاندی کے بٹن کا استعمال شرعا کیساہے نیز یہ بھی بتائیں کہ دوسری دھات کے بٹن کا کیا حکم ہے

جواب

مَردوں کے لیےچاندی کے بٹن کا استعمال جائزہے ، سونے کے بٹن اگرکرتے میں گُندھے ہوئے ہیں تو یہ کرتے کے تابع ہوکر جائز ہے ، اور اگر الگ بنے ہوئے ہیں اور کرتہ میں لگاتے ہیں جیسا کہ آج کل رواج ہے تو ناجائز ہے اس لیے کہ اسصورت میں وہ کرتہ کےتابع نہیں ہوں گےالبتہ ان کے علاوہ دیگر دھاتوں کے بٹن جائز ہیں بشرطیکہ ان میں فساق وفجار کے ساتھ تشبہ نہ ہو، فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143507200015

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں