کیا مردوں کے لیےرنگ گورا كرنے والی کریم استعمال کرنا جائز ہے؟
واضح رہے کہ مردوں کے لیے رنگ گورا کرنے والی کریم استعمال کرنے کی گنجائش ہے، بشرط یہ کہ اس میں کوئی ناپاک یا حرام اجزاء شامل نہ ہوں ،نیز اس سلسلے میں احساس کمتری یا قسمت سے ناراضگی کا شکار نہ ہو ۔
عمدۃ القاری شرح صحیح بخاری میں ہے:
"ولا يمنع من الأدوية التي تزيل الكلف وتحسن الوجه."
(عمدۃ القاری شرح صحیح بخاری، کتاب فضائل القرآن، ج: 14، ص179، ط: ملتان)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144502100883
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن