بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مردوں کے لیے تھریڈنگ کا حکم


سوال

کیا مرد اور عورت دونوں کا دھاگے کے ذریعے چہرے کے بال نکالنا جائز ہے؟

جواب

چہرے کے زائد بال صاف کرنے کے لیے تھریڈنگ کا طریقہ اختیار کرنے کی گنجائش ہے،  مردوں کے لیے جبڑے کی ہڈی کے اوپر گالوں پر جو بال اُگ آتے ہیں، (یعنی جو داڑھی کی حدود میں نہیں ہیں)، انہیں دھاگے سے صاف کرنا جائز ہے۔ اسی طرح عورتوں کے لیے  چہرے کے زائد بال دھاگے وغیرہ کے ذریعے صاف کرنا جائز ہے، لیکن اگر اس سے چہرے کو تکلیف ہو تو اس سے احتراز کرنا چاہیے۔

باقی بھنوؤں کے حوالے سے حکم یہ ہے کہ اگر زینت و حُسن کی غرض سے انہیں باریک کرنا مقصود ہو تو یہ مرد و عورت کے لیے جائز نہیں ہے، البتہ اگر بھنویں حد سے بڑھ چکی ہوں  تو انہیں کاٹ کر معتدل کرنے کی گنجائش ہوگی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144204200509

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں