بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مردوں کا خواتین کے انڈر گارمنٹس اور نائٹی کا کاروبار کرنا


سوال

کیا مرد خواتین کے لیے  انڈرگارمنٹس، اور نانئٹی کا کاروبار کر سکتے ہیں آن لائن یا شاپ کھول سکتے ہیں؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں مذکورہ کاروبار کرنا جائز ہے اور  اس کی آمدنی بھی حرام نہیں ہے۔

البتہ چند چیزوں  کی رعایت ضروری ہے:

1۔۔ اگر یہ چیزیں خواتین ہی خریدنے آئیں تو پردے  کی پاس داری  اور  رازداری رکھنی ضروری ہے،  اس قسم کی اشیاء فروخت کرنے کی آڑ میں خواتین سے نامناسب گفتگو  یا دوسرے لوگوں کے سامنے اس طرح کے تذکرے سے گریز  لازم ہے۔

2۔۔ سر بازار ان چیزوں کو  رکھ کر یا اعلانیہ تشہیر کرکے بیچنا مناسب نہیں ہے، بلکہ اس طرح فروخت کی جائے کہ ضرورت پوری ہوجائے اور نمائش بھی نہ ہو۔

3۔ نیز  خواتین کو بھی  یہ چیزیں سر بازار مردوں سے نہیں خریدنی چاہیے، اگر مردوں سے لینے کی ضرورت ہو تو گھر کے مردوں کے ذریعے منگوالینا چاہیے۔

4..  آن لائن فروخت کرنے میں جان دار  کی تصویر یا عورت کے مخصوص اعضاء  کی تصاویر  یا ڈمی لگانا جس سے عضو کی ساخت نمایاں ہو، جائز نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144110201701

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں