زیر ناف بال بلیڈ سے صاف کرتا ہوں ،تو اکثر کٹ لگ جاتا اور بعد میں الرجی بھی ہوتی ہے ،اور کچھ جگہ بال بھی صاف نہیں ہو پاتے، کیا ہیئر ریموونگ کریم استعمال کی جا سکتی ہے؟
واضح رہے کہ مردوں کے لیے زیرِ ناف بالوں کے صاف کرنے میں استرے کا استعمال مستحب ہے، لیکن اگر کوئی شخص کریم ، پاؤڈر یا کسی اور کیمیکل کا استعمال کرتا ہے تو یہ بھی جائز ہے۔
صورتِ مسئولہ میں اگر سائل کو استرا لگانے سے کٹ لگتا ہے اور اس سے الرجی بھی ہوتی ہے،تو ان بالوں کی صفائی کے لیے ہئیر ریموونگ کریم کا استعمال جائز ہے۔
فتاوی شامی میں ہے:
"(قوله ويستحب حلق عانته) قال في الهندية ويبتدئ من تحت السرة ولو عالج بالنورة يجوز كذا في الغرائب وفي الأشباه والسنة في عانة المرأة النتف."
(كتاب الحظر و الإباحة ، ج: 6، ص: 409، ط: سعيد)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144406101295
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن