بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 رمضان 1445ھ 19 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

مردوں کے لیے ہیئر رنگ (hair ring) کا حکم


سوال

آج کل لڑکوں میں لمبے بالوں پر ہئیر رنگ (hair ring) لگانے رواج بڑھ رہا ہے، کیا ایسا کرنا جائز ہے؟

جواب

بال سنبھالنے کے لیے ہیئر رنگ (hair ring) کا استعمال کرنے میں  فساق و فجار کی مشابہت نیز عورتوں کی مشابہت وغیرہ جیسے مفاسد ہیں؛ لہذا اس کا استعمال ناجائز ہے۔ 

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1 / 624):

"فإن التشبه بهم لايكره في كل شيء، بل في المذموم وفيما يقصد به التشبه، كما في البحر."

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144202200171

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں