بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 جُمادى الأولى 1446ھ 13 نومبر 2024 ء

دارالافتاء

 

مرد زندگی میں کتنے نکاح کر سکتا ہے؟


سوال

ایک  مرد اپنی زندگی میں کل کتنی شادیاں کر سکتاہے ؟

جواب

صورتِ  مسئولہ  میں مرد کے لیے زندگی میں نکاح کی تعداد متعین نہیں ہے،  البتہ ایک وقت  میں  چار بیویوں سے زیادہ بیویاں نکاح میں رکھنا ناجائز ہے۔ نیز  یہ  حکم (زندگی میں نکاح کی تعداد کا متعین نہ ہونا) مرد کے ساتھ خاص نہیں، بلکہ عورت کے لیے بھی یہی حکم ہے، تاہم وہ ایک شخص کے نکاح یا عدت میں ہوتے ہوئے دوسرا نکاح نہیں کرسکتی۔

تفسير الرازي = مفاتيح الغيب أو التفسير الكبير (9 / 488):

"المسألة السابعة: قوله: مثنى وثلاث ورباع محله النصب على الحال مما طاب، تقديره: فانكحوا الطيبات لكم معدودات هذا العدد، ثنتين ثنتين، وثلاثًا ثلاثًا، وأربعًا أربعًا."

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144208200281

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں