بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مرد اور عورت فون پر جنسی لذت کے لیے بات کرنا


سوال

مرد اور عورت فون پر جنسی لذت کے لیے بات کریں تو یہ بھی  زنا شمار ہوگا؟

جواب

" صحیح مسلم"  کی حدیث میں ہے:

"العینان زناهما النظر، و الأذنان زناهما الاستماع، و اللسان زناہ الکلام، و الید زناهما البطش، و الرجل زناهما الخطٰی."

یعنی آنکھوں کا زنا (اجنبیہ کو شہوت سے) دیکھنا ہے، کانوں کا زنا اس کی باتوں کی طرف کان لگانا ہے، زبان کا زنا اس سے گفتگو کرنا ہے، ہاتھ کا زنا اس کو چھونا وپکڑنا ہے، پیروں کا زنا اس کی طرف جانا ہے۔

(صحیح مسلم، کتاب القدر، باب قدر علی ابن آدم حظہ من الزنا وغیرہ، 2/336، ط: بیت الافکار، رقم: 2657)

لہذا  اجنبیمرد اور عورت کا فون پر جنسی لذت کے  لیے بات کرنا  بھی زنا  کی طرف لے جانے والا  عمل اور  حرام ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144209202318

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں