بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

22 شوال 1445ھ 01 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

مرد کے لیے شرم گاہ کے بال صاف کرنے میں کریم کے استعمال کا حکم


سوال

اگر کوئی مرد اپنی شرم گاہ کے بال صابن یا کریم کے ذریعے صاف کرے تو اس کا کیا حکم ہے جواب عنایت فرمائیں، بڑی مہربانی ہوگی؟

جواب

واضح رہے کہ مرد کے لیے  شرم گاہ کے بال صاف کرنے میں استرے کا استعمال مستحب ہے ،لیکن اگر کوئی شخص کِریم یا صابن یا کیمیکل وغیرہ کا استعمال کرتا ہے تو یہ بھی جائز ہے ۔

فتاوی شامی میں ہے :

"(قوله ويستحب حلق عانته) قال في الهندية ويبتدئ من ‌تحت ‌السرة ولو عالج بالنورة يجوز كذا في الغرائب وفي الأشباه والسنة في عانة المرأة النتف۔"

(کتاب الحظر والاباحۃ،فصل فی البیع،ج:۶،ص؛۴۰۶،دارالفکر)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144307100592

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں