مرد کے لیے سر پر کلپ لگانا کیسا ہے ؟ (جو کلپ عام طور پر مرد استعمال کرتے ہیں)
مرد کے لیے اس طرح بال بڑھانا کہ عورتوں سے مشابہت ہوجائے یا لڑکیوں کی طرح بالوں میں کلپ لگانا جائز نہیں۔
بخاری شریف میں ہے:
"عن ابن عباس رضي الله عنهما قال: لعن رسول الله صلى الله عليه وسلم المتشبهين من الرجال بالنساء، والمتشبهات من النساء بالرجال".
(كتاب اللباس، باب المتشبهون بالنساء والمتشبهات بالرجال، ج:7، ص: 159، ط: السلطانية، بالمطبعة الكبرى الأميرية)
"ترجمہ :حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا "اللہ تعالی ان مردوں پر لعنت کرے جو عورتوں سے مشابہت اختیار کرنے والے ہیں اور ان عورتوں پر جو مردوں سے مشابہت اختیار کرنے والی ہوں "
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144508100676
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن