بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 محرم 1447ھ 03 جولائی 2025 ء

دارالافتاء

 

مرد کے لیے چاندی کا کنگن پہننے کا حکم


سوال

کیا مرد کے لیے چاندی کا کنگن پہننا حرام ہے یا حلال؟ اگر حلال ہے تو اس کا وزن کتنا ہونا چاہیے؟

جواب

مرد کے لیے چاندی کاکنگن استعمال کرنا جائز نہیں ہے، صرف چاندی کی انگوٹھی جس کا وزن ایک مثقال (یعنی 4.374 گرام) سے زیادہ نہ ہو، استعمال کرنے کی گنجائش ہے۔

الدر مع لرد میں ہے:

"(ولا يتحلى) الرجل (بذهب وفضة) مطلقا (إلا بخاتم ومنطقة وجلية سيف منها) أي الفضة إذا لم يرد به التزين."

(‌‌‌‌كتاب الحظر والإباحة،فصل في اللبس،ج:6،ص:358،ط:سعید)

وفیه أیضاً:

"‌ولا يزيده على مثقال.

(قوله ‌ولا يزيده على مثقال) وقيل ‌لا يبلغ به المثقال ذخيرة. أقول: ويؤيده نص الحديث السابق من قوله عليه الصلاة والسلام "ولا تتممه ‌مثقالا."

(‌‌‌‌كتاب الحظر والإباحة،فصل في اللبس،ج:6،ص: 361،ط:سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144611102877

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں