بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رجب 1446ھ 19 جنوری 2025 ء

دارالافتاء

 

مرد کے لیے ویکس کا استعمال کرنا شرعا کیسا ہے؟


سوال

کیا مرد ویکس کر سکتا ہے؟

جواب

مردوں کے لیے جسم کے غیر ضروری بالوں کے صاف کرنے کے لیے اُسترا  استعمال کرنا مستحب ہے، تاہم کریم یا پاوڈر وغیرہ کے ذریعے بھی غیر ضروری بال صاف  کرنا  جائز ہے۔ لیکن ستر کے حصے سے بال ہٹانے کے لیے (بیوی کے علاوہ) کسی اور سے ویکس کروانا جائز نہیں ہے۔ غیر ضروری بالوں کے علاوہ (ہاتھوں، پیروں، یا سینے وغیرہ کے) بال صاف کرنا خلافِ ادب ہے۔

الدرالمختار مع ردالمحتار میں ہے:

(و) يستحب (حلق عانته وتنظيف بدنه بالاغتسال في كل أسبوع مرة) والأفضل يوم الجمعة وجاز

 وفی الرد: (قوله ويستحب حلق عانته) قال في الهندية ويبتدئ من تحت السرة ولو ‌عالج ‌بالنورة يجوز كذا في الغرائب وفي الأشباه والسنة في عانة المرأة النتف (قوله وتنظيف بدنه) بنحو إزالة الشعر من إبطيه ويجوز فيه الحلق والنتف أولى. وفي المجتبى عن بعضهم وكلاهما حسن، ولا يحلق شعر حلقه، وعن أبي يوسف لا بأس به ط

[تنبيه]

نتف الفنبكين بدعة وهما جانبا العنفقة وهي شعر الشفة السفلى كذا في الغرائب ولا ينتف أنفه لأن ذلك يورث الأكلة وفي ‌حلق ‌شعر ‌الصدر والظهر ترك الأدب كذا في القنية اهـ ط."

(کتاب الحظر والإباحة، فصل فی البیع، ج:9، ص:671، ط:رشیدیة)

مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيحمیں ہے:

" (والاستحداد) : أي حلق العانة، وهو استفعال من الحديد، وهو استعمال الحديد من نحو الموسى في حلق العانة ذي الشعر الذي حوالي ذكر الرجل وفرج المرأة. زاد ابن شريح: وحلقة الدبر، فجعل العانة منبت الشعر مطلقا، والمشهور الأول، فإن أزال شعره بغير الحديد لا يكون على وجه السنة. كذا في شرح المشارق."

(کتاب اللباس، باب الترجل، ج:7، ص:2814، ط:دار الفكر، بيروت - لبنان)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144512101710

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں