کیا میں اپنی اہلیہ کی خواہش پر سینے کے بالوں کی صفائی کر سکتا ہوں؟
مرد کے لیے سینے کے بال صاف کرنا شرعا جائز ہے،گناہ نہیں ہے ، البتہ خلافِ ادب ہے، لہذا سائل کے لیے بیوی کی خواہش پر اپنے سینے کے بال صاف کر نے کی گنجائش ہے۔
فتاوی ہندیہ میں ہے :
"وفي حلق شعر الصدر والظهر ترك الأدب كذا في القنية."
(کتاب الکراھیة، الباب التاسع عشر، ج: 5، ص: 358، ط: دار الفکر)
فقط واللہ أعلم
فتوی نمبر : 144612100499
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن