بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

مرد کا غیر ضروری بالوں کو اکھیڑنا


سوال

مردوں کے لئے جسم کے غیر ضروری  بالوں کا اکھاڑنا بروزہ وغیرہ کے ذریعے کیسا ہے ؟راہ نمائی فر مادیں 

جواب

مرد کے حق میں زائدبال کاٹنے کے لیے بلیڈ یا استرے کا استعمال اولیٰ ہے، اور طبی اعتبار سے بھی یہی بہترہے، تاہم اگر عذر ہو تو باریک مشین یا کریم، بروزہ  وغیرہ کے استعمال میں حرج نہیں ہے، اکھیڑنے میں تکلیف کا امکان ہے، اور اس کی ضرورت نہیں ہے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"(قوله ويستحب حلق عانته) قال في الهندية ويبتدئ من تحت السرة ولو عالج بالنورة يجوز كذا في الغرائب وفي الأشباه والسنة في عانة المرأة النتف."

(سنن الوضوء، کتاب الطہارۃ، جلد 6 ص:406، ط: سعید)

فتاوی عالمگیری میں ہے:

"وفي الإبط يجوز الحلق والنتف أولى ويبتدئ في حلق العانة من تحت السرة ولو عالج بالنورة في العانة يجوز كذا في الغرائب."

(جلد۵، ص:۳۵۸،ط: دار الفکر بیروت)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144403100388

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں