بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مرد کا عورت کو سلام کرنا


سوال

کیا مرد عورت کو سلام کر سکتا ہے؟

جواب

 مرد ،اپنی محارم کو سلام کرے گا، اور غیر محرم بوڑھی عورت کو   بھی سلام کرسکتا ہے،  جوان کو نہیں، اگر جوان عورت سلام کرے تو اس کا جواب دل میں  دے۔ 

اور اگرعورت بڑھاپے  کی عمر میں ہے تو    وہ   مرد کو سلام  کرسکتی ہے،  اسی طرح سلام کا جواب دے سکتی ہے،  اور مرد بھی اس کے سلام کا جواب دے سکتاہے۔ اگر عورت جوان ہے تو  اسے غیر محرم مرد کو سلام   نہیں کرنا چاہیے،  اور مرد  سلام  کرلے تو دل میں جواب دے۔

ملحوظ رہے کہ یہ حکم زبانی سلام کا ہے، مصافحہ غیر محرم سے بہرصورت ناجائز ہے۔  

فتاویٰ شامی میں ہے:

"رد السلام واجب إلا ... شابة یخشیٰ بها افتتان".

(الشامیة:۱۸۱۔ ط: سعید کراچی )

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144201200975

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں