بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مرد اپنی محرم عورت کے کن اعضاء کو دیکھ سکتا ہے؟


سوال

مرد اپنی محرم خواتین کے جسم کے کس کس حصہ پر نظر کرسکتا ہے؟

جواب

عورت اپنے محارم کے سامنے پنڈلی سے نیچے اور سینے سے اوپر کا حصہ یعنی گردن، سر اور چہرہ کھلا رکھ سکتی ہے، اگر شہوت کا خطرہ نہ ہو تو مرد  اپنی محرم عورتوں کے ان اعضاء کی طرف دیکھ سکتا ہے، لیکن احتیاط میں ہی عافیت ہے۔ 

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (6/ 367)

(ومن محرمه) هي من لا يحل له نكاحها أبدا بنسب أو سبب ولو بزنا (إلى الرأس والوجه والصدر والساق والعضد إن أمن شهوته) وشهوتها أيضا ذكره في الهداية فمن قصره على الأول فقد قصر ابن كمال (وإلا لا، لا إلى الظهر والبطن) خلافا للشافعي (والفخذ) وأصله قوله تعالى : {ولا يبدين زينتهن إلا لبعولتهن} [النور: 31] الآية وتلك المذكورات مواضع الزينة بخلاف الظهر ونحوه۔

(كتاب الحظر و الإباحة، فصل في النظر و المس، ط: سعيد)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144203201519

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں