بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

4 ذو القعدة 1446ھ 02 مئی 2025 ء

دارالافتاء

 

مرد کا جسمانی معذوری کی وجہ سے گھر میں اعتکاف کرنا


سوال

ایسے مرد حضرات جو جسمانی طور پر معذور ہوں، وہ ماہ رمضان میں عذر کی وجہ سے گھروں میں اعتکاف کرسکتے ہیں؟

 

جواب

بصورتِ مسئولہ  کسی جسمانی معذور شخص کا گھر میں اعتکاف کرنے سے اعتکاف درست نہیں ہوگا، کیوں کہ گھروں میں فقط خواتین اعتکاف کرسکتی ہیں،  مردوں کے لیے ہر قسم کے اعتکاف کے  لیے مسجد شرعی یعنی ایسی مسجد کا ہونا ضروری ہے جہاں امام و مؤذن مقرر ہو،لہذا مرد حضرات (خواہ معذور ہوں یا تندرست) کے لیےمساجد کے علاوہ مصلوں اور گھروں میں اعتکاف کرنے کی شرعاً اجازت نہیں۔

قرآنِ کریم میں باری تعالیٰ کا ارشاد ہے :

"{وَلاَ تُبَاشِرُوهُنَّ وَأَنتُمْ عَاكِفُونَ فِي الْمَسَاجِدِ}" [البقره-187]

تفسری مظہری میں ہے:

"وقوله تعالى ‌وأنتم ‌عاكفون ‌في ‌المساجد يدل على ان الإعتكاف لا يكون إلا في المسجد وهو مسجد الجماعة دون مسجد البيت."

(سورة البقرة، ج:1، ص:208، ط:مكتبة الرشدية)

مراقی الفلاح میں ہے:

"وشرعا "هو الإقامة بنيته" أي بنية الإعتكاف "في مسجد تقام فيه الجماعة بالفعل للصلوات الخمس" لقول علي وحذيفة رضي الله عنهما: "لا اعتكاف إلا في مسجد جماعة ولأنه انتظار الصلاة على أكمل الوجوه بالجماعة "فلا يصح في مسجد لا تقام فيه الجماعة لصلاة" في الأوقات الخمس "على المختار" عن أبي يوسف الإعتكاف الواجب لا يجوز في غير مسجد الجماعة والنقل يجوز وهذا في حق الرجال "وللمرأة الإعتكاف في مسجد بيتها وهو محل عينته" المرأة "للصلاة فيه" فإن لم تعين لها محلا لا يصح لها الإعتكاف فيها وهي ممنوعة من حضور المساجد."

(كتاب الصوم، باب الإعتكاف، ص:264-265، ط:المكتبة العصرية)

فقط والله تعالى اعلم بالصواب


فتوی نمبر : 144610100833

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں