یحیی بن معاذ رحمہ اللہ فرماتے ہیں: انسان کے تین دشمن ہیں: (1)دنیا ( لہٰذا دنیا سے زہد کرکے بچو )(2) شیطان ( شیطان سے اس کی مخالفت کر کے بچو )(3) اس کا نفس ( اور نفس سے خواہشات چھوڑنے کے ذریعے سے بچو )۔
کیا یہ قول یحیی بن معاذ رحمہ اللہ کا ہے؟ رہنمائی فرمائیں۔
مذکورہ مقولہ ، یحیی بن معاذ رازی رحمہ اللہ کے مقولہ کے طور پر امام غزالي رحمہ اللہ کے (المتوفى: 505ھ) کے ہاں ’’احیاء علوم الدین‘‘ میں نقل ہوا ہے، مقولہ کی عبارت ملاحظہ فرمائیے :
"وقال يحيى بن معاذ الرازي ... وقال أيضا: أعداء الإنسان ثلاثة، دنياه، وشيطانه، ونفسه، فاحترس من الدنيا بالزهد فيها، ومن الشيطان بمخالفته، ومن النفس بترك الشهوات."
(إحياء علوم الدين، كتاب رياضة النفس وتهذيب الأخلاق ومعالجة أمراض القلب، (3/ 66)، ط/ دار المعرفة - بيروت)فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144502102267
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن