بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

مقولہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ ’’کسی شخص کے کردار پر اُس وقت تک بھروسہ نہ کرو جب تک کہ غصے کی حالت میں اُس کی آزمائش نہ کرلو‘‘ کا حوالہ


سوال

کسی شخص کے کردار پر اُس وقت تک بھروسہ نہ کرو جب تک کہ غصے کی حالت میں اُس کی آزمائش نہ کرلو۔ کیا یہ عمر بن خطاب رضى اللہ عنه کا قول ہے؟  رہنمائی فرمائیں۔ 

جواب

مذكوره جملہ ، حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے مقولہ کے طور پر امام غزالی رحمہ اللہ  (المتوفى: 505ھ) نے بغیر کسی سند کے اپنی کتاب ’’ التبر المسبوك في نصيحة الملوك‘‘ میں نقل فرمایا ہے،   عبارت ملاحظہ فرمائیں: 

"وقال عمر ابن الخطاب: لا تعتمد على خلق رجل حتى تجربه عند الغضب."

(التبر المسبوك في نصيحة الملوك، أصول العدل والإنصاف، الأصل الرابع، (ص: 24)، ط/  دار الكتب العلمية، بيروت، 1409هـ) 

فقط والله اعلم 


فتوی نمبر : 144504100743

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں