بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مقعد پر مرہم لگانے سے روزے کا حکم


سوال

مقعد پر مرہم لگانے سے روزہ ٹوٹ جائے گا؟

جواب

بصورتِ  مسئولہ مقعد پر مرہم لگانے سے مراد اگر مقعد کا بیرونی حصہ ہے تو  یہاں مرہم لگانے سے روزہ نہیں ٹوٹےگا، تاہم اگر مقعد کا اندرونی حصہ مراد ہے تو روزے کی حالت میں مقعد کے اندرونی حصے میں  کسی چیز کے ذریعے مرہم وغیرہ لگانے سے روزہ فاسد   ہوجائےگا، صرف قضا  واجب ہوگی، کفارہ نہیں ہوگا۔

فتاوی عالمگیری (الفتاوى الهندية )میں ہے:

"ولو أدخل أصبعه في استه أو المرأة في فرجها لا يفسد، وهو المختار إلا إذا كانت مبتلة بالماء أو الدهن فحينئذ يفسد لوصول الماء أو الدهن هكذا في الظهيرية." 

(كتاب الصوم، الباب الرابع فيما يفسد ومالايفسد، ج:1، ص:204، ط:مكتبه رشيديه)

فقط والله أعلم 


فتوی نمبر : 144208200879

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں